سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کے مفت علاج کیلئے نوٹیفکیشن بحال کرائونگا : محمد احمد قیوم

لاہور(وقائع نگار خصوصی)امیدوار برائے سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار محمداحمدقیوم نے کہا ہے کہ وکلاء ویلفیئر میراخاندانی ورثہ ہے،سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کے مفت علاج کیلئے نوٹیفکیشن بحال کرائوں گا۔ ایک ہسپتال پنجاب بھرکے وکلاء کے علاج معالجہ کیلئے کافی نہیں، سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کا مفت علاج کرانے کیلئے بھرپورکوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ کا تقدس بحال کرکے لاہورہائیکورٹ بارکو ایک آئیڈیل باربنائوں گا۔خالی نعرے نہیں،نیک نیتی اورجذبہ خدمت سے وکلاء کے مسائل حل کروں گا۔گروپ ہیلتھ اور لائف انشورنس،بلڈڈیٹابیس،سرکاری ہسپتالوں میں وکلاء کا مفت علاج میری اولین ترجیحات ہیں۔