سبزہ زار: نامعلوم وجوہات کی بناء پر 20 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

سبزہ زار: نامعلوم وجوہات کی بناء پر 20 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

لاہور(نامہ نگار)سبزہ زارکے علاقہ میں 20سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ملتان روڈ پر سبزہ زار کے علاقہ جمیل ٹائون کے رہائشی 20سالہ عمار نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکااور اس نے دم توڑ دیا ہے۔جمیل کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔