جیلوں میں موبائل فون جیمرز نصب کر دیئے : ملک مبشر احمد خان

لاہور (نامہ نگار) دہشت گردی کی روک تھام اور ہائی سکیورٹی کیلئے لاہور ریجن کی جیلوں میں موبائل فونز جیمرز نصب کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی جیلوں میں موبائل فونز جیمرز نصب کر دئیے گئے تاکہ موبائل فونز کے استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کی طرف سے سپرنٹنڈنٹس کے نام مراسلے میں ہدایات جاری کی گئیں کہ قیدیوں، حوالاتیوں اور ہائی سکیورٹی بیرکوں کی روزانہ کی بنیاد پر تلاشی اور سکیورٹی معاملات کو یقینی بنایا جائے۔