ٹریفک حادثات‘ ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

 ٹریفک حادثات‘ ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

 لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاںبحق‘ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ راوی روڈ کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان حماد ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ گجرپورہ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مشتاق اور اس کا 24 سالہ بیٹا حسن‘ باغبانپورہ میں ٹرک نے یاسر اور اسلم کو کچل کر زخمی کر دیا۔ شیرا کوٹ میں بابا اصغر کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ موٹروے صدر تھانہ کے علاقے میں کار کا ٹائر پھٹ جانے سے کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث 20 سالہ لڑکی یاسمین ہلاک اس کا باپ وار اور ڈرائیور الیاس زخمی ہو گئے۔ شرق پور بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل اور رکشہ کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار عدنان ہلاک ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر آٹو رکشہ الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔