مختصر خبریں

 لاہور (نامہ نگار+ اپنے نمائندے سے) آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا٭ نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر 3 افراد کو لوٹ لیا۔٭ شفیق آباد پولیس نے رکشہ سوار خاتون سے فحش گفتگو اور دست درازی کی کوشش پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ٭مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 23 مشکوک افراد گرفتار۔ ٭سی سی پی او لاہور کے حکم پر ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ہوئے تمام ایجنٹوں کو اٹھا دیا۔٭ لاہور پولیس کا مشکوک اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٭شہر بھر میں پولیس نے گزشتہ روز 1240 افراد اور 57 مدارس میں پڑھنے والے 4337 طلبا کی چیکنگ کی۔ ٭منشیات فروش عباس عرف باسو گرفتار۔