سکول ٹیچر کی بیٹی سے زیادتی ، لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگ لی

سکول ٹیچر کی بیٹی سے زیادتی ، لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگ لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سکول ٹیچر کی بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شیخوپورہ میں سکول ٹیچر کی 7 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شیخوپورہ کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کار وائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ سات روز میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شیخوپورہ کے سکول ٹیچر شاہد شاہ کی 7 سالہ بیٹی کو کچھ نامعلوم ملزمان نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا مگر مقدمہ درج ہونے کے با وجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت عالیہ لاہور کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔