سول جج کی عدالت میں دو گروپوں میں ہاتھا پائی‘ ایک وکیل زخمی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول کورٹس میں سول جج کے کمرہ عدالت میں 2 پارٹیوں میں ہاتھا پائی کے بعد کرسیاں چلنے سے ایک وکیل زخمی ہو گیا جس پر وکلا نے فریقین کو کمیٹی روم میں لے جا کر پٹائی شروع کر دی تاہم بار ایسوسی ایشن کی مداخلت نے دونوں پارٹیوں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ سول جج نوید خالد سہوترا کی عدالت میں گزشتہ روز تنویر بیگ بنام عبدالکریم وغیرہ میں تلخ کلامی ہوئی جو لڑائی میں تبدیل ہو گئی۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے کو مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ پارٹیوں نے ایک دوسرے کو کرسیاں بھی ماریں تاہم اسی درران عدالت میں کھڑا ایک وکیل بھی کرسی لگنے سے زخمی ہو گیا۔