سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو اسلحہ کی نمائش پر افراد گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو اسلحہ کی نمائش پر افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے ڈکیتی وچوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ڈاکوﺅں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ 9 موٹرسائیکلیں‘ موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا جب کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او شاہدرہ عبداللہ جان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈکیتی وچوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ڈاکوﺅں ناصر اور جاوید کو گرفتار کر لیا۔