ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکلاءکا ہنگامہ، سٹینو گرافر پر تشدد

 ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکلاءکا ہنگامہ، سٹینو گرافر پر تشدد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکلاءکا ہنگامہ، سٹینوگرافر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کے بعد فاضل جج نے مذکورہ مقدمہ میں ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ تشدد کا نشانہ بننے والے سٹینو گرافر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو کارروائی کے لئے تحریری درخواست پیش کر دی۔