کورٹ میں نکاح کرنے کا رنج ،مایوں بیٹھی بہن قتل کر دی

کورٹ میں نکاح کرنے کا رنج ،مایوں بیٹھی بہن قتل کر دی

کاہنہ (نامہ نگار) کورٹ میرج پر بہن کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ روڑے بوگل کے رہائشی کی بیٹی 20 سالہ (ج) نے اپنے ہی گاﺅں کے ایک عامر نامی نوجوان سے چند روز قبل کورٹ میں جا کر نکاح کر لیا۔ جس کاگھر والوں رنج تھا لیکن معززین علاقہ نے لڑکی اور لڑکے کے گھر والوں میں صلح کروا دی اور دونوں گھر والوں کی رضا مندی سے شادی کی 22 تاریخ طے کر لی گئی اور شادی کارڈز بھی تقسیم کر دیئے گئے لڑکی کو گزشتہ روز مایوں میں بٹھایا گیا رات گئے جہیز کے معاملے پر گھر والوں میں تلخ کلامی ہو گئی طیش میں آ کر بھائی زاہد نے سر میں گولی مار کر (ج) کو ہلاک کر دیا مقتولہ چھ بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔