مختصر عدالتی خبریں

 لاہور (وقائع نگار خصوصی/اپنے نامہ نگار سے)لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش، وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی درخواست سماعت کےلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ٭بچیوں سے زیادتی کے واقعات پر پنجاب بار کونسل کی مذمت ٭میوہسپتال میں بچے کی مبینہ ہلاکت، ڈاکٹرز کی بریت کےلئے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مدعی کو آخری موقع ٭ منشیات کے مجرم عمر عرف جگنو کو 25 سال قید ٭3 تھانیداروں سمیت 5 اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ٭چائلڈ پروڈکشن بیورو کی طرف سے حراست میں لئے گئے 21 بچے والدین کے حوالے ٭دوہرے قتل کے مجرم طاہر جاوید کو 2 مرتبہ سزائے موت ٭جعلی ڈگری کیس:ثمینہ خاور حیات کےخلاف استغاثہ کی سماعت ملتوی ٭ڈبل شاہ سمیت بدعنوانی کے متعدد ملزموں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ملتوی ٭پی آئی سی کیس، میڈیسن کمپنی کے منیجر شکیل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ٭ماڈل ٹاﺅن کچہری کے داخلی گیٹ پر وکلا نے سکیورٹی سنبھال لی ٭ ضمانت خارج ہونے پر کانسٹیبل حسن اختر عدالت سے فرار ٭ دولہا کا درزی کے خلاف 5 لاکھ ہرجانہ کا دعویٰ ٭ منشیات کیس میں نائیجیرین باشندے انوسانٹ کو قیدوجرمانہ۔