محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر برانچ کا کمپیوٹر سسٹم خراب، کام ٹھپ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر برانچ کا کمپیوٹر سسٹم خراب، کام ٹھپ

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ فرید کورٹ روڈ کا کمپیوٹر سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کام ٹھپ ہو کر رہ گیا جب کہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ریونیو جمع نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچا۔ اس صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور وزیراعلی شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔