لاہور: ایک کروڑ 14لاکھ کے ڈاکے، مزاحمت پر کانسٹیبل قتل

لاہور: ایک کروڑ 14لاکھ کے ڈاکے، مزاحمت پر کانسٹیبل قتل

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک کروڑ 14لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، ملتان میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کر دیا، واقعہ پر تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے شادمان کے علاقہ میں عمرفاروق کے گھر میںگھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر15لاکھ ، ہربنس پورہ میںعمران کے گھرسے15لاکھ، گلشن راوی میں فیضان کے گھرسے 14لاکھ، سمن آباد میں شفقت کے گھر سے10لاکھ، گجر پورہ میں عزیز الرحمان کے گھر سے 9لاکھ، بادامی باغ میں عبدالمالک کے گھر سے 9لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں عنصر کے گھر سے 8لاکھ، ہنجروال میں سلامت علی کے گھر سے 8لاکھ،گلشن راوی میں فیروز الدین کے گھر سے 4لاکھ، جنوبی چھاﺅنی میں عاصم کے گھرسے 3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے ماڈل ٹاﺅن میں عرفان کی کار سوار فیملی سے ساڑھے 6لاکھ، ستوکتلہ میں ارشد کی کار سوار فیملی سے6لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ۔ ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاﺅن میں فیاض سے 2لاکھ اور موبائل فون شاہد سے1لاکھ روپے ا ورموبائل فون، شفیق آباد میں حسنین سے 2لاکھ اوردوموبائل فون، ٹاﺅن شپ میں اےک جنرل سٹور میںگھس کرایک لاکھ روپے اور پانچ موبائل فون، راوی روڈ میں عاشق سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، اسلام پورہ میں فیصل سے 60ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن سے شعیب، نواب ٹاﺅن سے غالب، شاد باغ سے مصطفی، سول لائن سے رفیع کی کارےں، قلعہ گجر سنگھ سے اصغر کا رکشہ جبکہ ستوکتلہ سے سکندر، مصطفی آباد سے ندیم، قلعہ گجر سنگھ سے زاہد ،ہربنس پورہ سے فیضان ،کوٹ لکھپت سے کوثر بیگ، ہنجروال سے عادل ،شالیمار سے عدنان ،ساندہ سے وسیم ،نواب ٹاﺅن سے احسن، باغبانپورہ سے اکرم ، ساندہ سے عبداللہ ،فیصل ٹاﺅن سے شاہد نواز، کوٹ لکھپت سے عارف، داتادربار سے عبدالماجد، مغلپورہ سے ظفر، لیاقت آبادسے عمر فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔ ثنا نیوز کے مطابق ملتان کے صدر بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحت پر ڈاکوو¿ں نے تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ گذشتہ روز سہ پہر پونے 3 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو ملتان کے صدر بازار میں کیمیکل کی دکان پر آئے اور لوٹنے کی کوشش کی، دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی جس سے دکاندار عبدالمجید موقع پر جاںبحق ہو گیا۔دریں اثناءمسلم ٹا¶ن موڑ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر کانسٹیبل جاںبحق ہو گیا۔ اسلم ڈیوٹی پر جا رہا تھا، مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے گولی مار دی۔