لاہور اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

لاہور اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ کوکا کولا سٹاپ کے قریب 50 سالہ نامعلوم خاتون کو تےز رفتار کار نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ دریں اثنا منوں آباد کالاشاہ کاکو کے قریب دو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار رفیق ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تیز رفتار بس کی زد میں آ کر ایک راہگیر موقع پر جاںبحق ہو گیا۔ جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔ رکشہ الٹنے سے دو عورتیں یاسمین اور طاہرہ بی بی زخمی ہو گئیں۔