سکیورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) سکیورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ رائل پارک میں جہلم کا رہائشی50 سالہ سکیورٹی گارڈ غلام رسول ڈیوٹی دے رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔