بہو سے جھگڑے پر بیوہ نے خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) بہو سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر بیوہ نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن کے فیروزیانوالہ گاﺅں کے رہائشی کانسٹیبل اسحاق کی ماں 55 سالہ بیوہ رفعت بی بی کا گزشتہ روز اپنی بہو کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔