لاہور، فیروز والا: 30 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 کاریں، 5 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) ڈاکوئوںاور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈیفنس سی میںرضا شا ہ کے گھر میں اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ، باغبانپورہ میںمعین کے گھر سے 5 لاکھ، ہنجر وال میں امداد کے گھر سے 3 لاکھ، مسلم ٹائون میںفیاض کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، وحد ت کالونی کے علاقہ میں فاروق اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ، ماڈل ٹائون میںشاکر کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 6 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون بھی لوٹ لئے۔ چوروں نے مغلپورہ میں خادم،چوہنگ سے امین کی کاریں جبکہ نواب ٹائون سے نعیم، اسلام پورہ سے سہیل، مستی گیٹ میں وارث، لٹن روڈ سے بلال، ماڈل ٹائون سے جاوید، جوہر ٹاؤن سے سلیم کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔فیروز والا میں لاہور روڈ کی آبادی حاکم والا میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ابرار اور اس کے بھائی سے نقدی اور موبائل فونز، کاشف علی اور وقاص احمد سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے محمود کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 10 ہزارروپے کے سگریٹ اور دیگر سامان، لاکھوں روپے مالیت کے دو ڈمپر، کوٹ عبدالمالک میں دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا کپڑا چوری کرلیا۔