نوسربازی کی وارداتوں میں 3 افراد لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میںنوسربازوں نے تین شہریوں کو نشہ آور شے کھلا کر لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 38سالہ منیر،شیراکوٹ میں 40سالہ امتیازجبکہ لاری اڈہ میں 50سالہ رفاقت کونشہ آورشے کھلا کر بے ہوش کر کے نقدی ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔