٭ ٭مختصر عدالتی خبریں ٭ ٭
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر واسا کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ڈی جی واسا، سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب ٭ تھانہ صدر کامونکی سے بیلف کے ذریعے بازیاب ملزم کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور ٭ کینال روڈ پر لگژری اپارٹمنٹس کے تیسرے فلور کی تعمیر کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری٭ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی جانب سے شہری کی فیکٹریاں نیلام کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری۔ شہری کو شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے دائر درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری۔ حافظ طاہر محمود اشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری ٭ ڈی جی انٹی کرپشن کے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، نوٹسز جاری، جواب طلب۔ ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف درخواست پر ایم ڈی سوئی گیس کو نوٹس جاری۔ جواب طلب ٭ سیکرٹری لائیو سٹاک کے خلاف توہین عدالت درخواست پر جواب طلب٭ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری۔ جواب طلب۔