ہائیکورٹ میں نائب قاصد اور دفتری کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے کال لیٹر جاری تعلیمی قابلیت مڈل تا انٹرمیڈیٹ مقرر

ہائیکورٹ میں نائب قاصد اور دفتری کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے کال لیٹر جاری  تعلیمی قابلیت مڈل  تا انٹرمیڈیٹ مقرر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نائب قاصد اور دفتری کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تمام اہل امیدواران جن کی عمر 18 سال سے پچیس سال کے درمیان اور تعلیمی قابلیت مڈل تا انٹرمیڈیٹ ہے کو کال لیٹر جاری کئے گئے ہیں۔ تاہم ایسے تمام امیدواران جو کہ مذکورہ بالا اہلیت پر پورا اترتے ہیں مگر انہیں تاحال کال لیٹرز موصول نہیں ہوئے اور ایسے اہل امیدواران جنہیں مذکورہ کال لیٹر تاخیر سے موصول ہوئے اور وہ انٹرویو کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہو سکے وہ عدالت عالیہ میں اسسٹنٹ رجسٹرار ( ریذیڈنٹ) کے دفتر میں 19 اور 20 جنوری کو رابطہ کرکے کال لیٹرز حاصل کر سکتے۔