کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 3گاڑیاں، 5 موٹر سائیکل چوری

کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 3گاڑیاں، 5 موٹر سائیکل چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے جبکہ چور 3گاڑیاں اور 5 موٹر سائیکلیں لے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیئر کے علاقہ میں احسن کے گھر سے ڈاکو 10 لاکھ دس سے زائد کی نقدی و زیوار ت، نواب ٹائون بی بلاک کے اعظم کے گھر سے 8 لاکھ کی نقدی و زیورات، شیرا کوٹ میں شہزاد کے گھر سے8لاکھ کی نقدی و زیورات، نصیر آباد میں فرخ کے گھر سے8لاکھ کی نقدی و زیورات، اسلام پورہ میں پاندو سٹریٹ میں محسن سے 2لاکھ نقدی، سبزہ زار کے علاقہ میں فرقان اور اسکی فیملی سے 5لاکھ 50 ہزار کی نقدی و زیورات، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فیاض اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 80 کی نقدی و زیورات، لیاقت آباد کے علاقہ میں اقبال کی فیملی سے3لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل،جوہر ٹائون کے علاقہ میں جاوید کی فیملی سے اڑھائی لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، گرین ٹائون میں مشتاق کی فیملی سے 2لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل، اچھرہ کے علاقہ میں فرحان کی فیملی سے 1 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، ٹائون شپ کے علاقہ میں وحید کی فیملی سے 1 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل فون، اقبال ٹائون کے علاقہ میں ناصر کی فیملی سے 1 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں حنیف کی فیملی سے 1 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ ماڈل ٹائون میں زاہد، قلعہ گجر سنگھ میں اکبر بٹ، ڈیفنس میں خرم کی گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ میں وقاص، وحدت کالونی میں رزاق، شاہدرہ میں تنویر، راوی روڈ میں جنید اورگارڈن ٹائون میں آفتاب کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں