چیئرمین پنجاب سروس ٹریبونل کی عدم تعیناتی مقدمات کا ڈھیر لگ گیا، سائلین خوار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب سروس ٹربیونل کے چئیرمین کی عدم تعیناتی کے باعث ٹربیونل میں مقدمات کا ڈھیر لگ گیا۔ سائلین کوتاریخیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب سروس ٹربیونل کے چئیرمین سعید اختر کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال نئے چئیرمین کی تعیناتی نہ ہو سکی۔