ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کو کچل دیا‘ ایک جاں بحق

ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کو کچل دیا‘ ایک جاں بحق

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل سواروں دو دوستوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 20 سالہ نوجوان فیصل ہلاک اس کا ساتھی احسان زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشی دو دوست محمد فیصل اور احسان علی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر لاہور نیا موبائل فون خریدنے جا رہے تھے جب کوٹ عبدالمالک کے نزدیک پہنچے تو ٹرک نے اسے روند ڈالا جس کے باعث فیصل موقع پر ہلاک  اور اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم میں رکشہ سوار ایک شخص یونس ہلاک اور رکشہ کی متعدد سواریاں زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔