نالے میں گر کر دو بچوں کی ہلاکت واسا ،ضلعی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ قتل کے اندراج کیلئے ایس پی سول لائنز سے جواب طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی سیشن عدالت نے گندے نالے میں گر کر ہلاک ہونے والے دو بچوں کے قتل کا مقدمہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر ایس پی سول لائنز سے جواب طلب کر لیا۔عدالتی سماعت کے موقع پر ہلاک ہونے والے بچوں کے والد بابر حسین کی جانب سے فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسکے دونوں بیٹے معاویہ اور وقار انتظامی افسران کی غفلت کی بھینٹ چڑھے۔