مسلح افراد کا پولیس پارٹی پر دھاوا، منشیات کیس کا ملزم چھڑا لیا، 3 اہلکار زخمی

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی مبارک آباد میں مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے زیر حراست منشیات فروش چھڑوا لیا۔ تصادم کے دوران تین پولیس اہلکار عمران، سیف اللہ اور افضل زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مریدکے پولیس نے اطلاع ملنے پر منشیات فروش شہر کو اڈا پہ چھاپہ مارا تو اسے پکڑ لیا جس پر اس کے ساتھیوں نے تھانیدار اور اہلکاروں پر حملہ کر لیا پکڑے جانے والے منشیات فروش کو چھڑوا لیا پولیس نے اپنی کارروائی ظاہر کرنے کیلئے پونے دو کلو چرس برآمد کر لی کارسرکار میں مزاحمت کے دوران پولیس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔