غلط بیانی، غیر منظم پولیسنگ پر ایس ایچ گرین ٹائون معطل

غلط بیانی، غیر منظم پولیسنگ  پر ایس ایچ گرین ٹائون معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس سے غلط بیانی اور غیر منظم پولیسنگ کرنے پر ایس ایچ او گرین ٹاون کو معطل کردیا گیا ایس ایچ او شریف سندھو کو تھانے میں صفائی نہ ہونے پر طلب کرکے جواب مانگا گیا تھاتو ایس ایچ او نے سی سی پی او سے غلط بیانی کی سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر)امین وینس کے حکم پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گزشتہ روز تھانہ گرین ٹائون کا دورہ کیا تو تھانہ میں  نہ صفائی تھی۔ ہر طرف فائلوں کا انبار ہی انبار نظر آرہا تھاجس پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے ایس ایچ اوکو بلا کر دریافت کیا کہ تھانہ میں صفائی کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا جس پرایس ایچ اونے کہا کہ ہمارے پاس سرکاری سویپر موجود نہ ہے سرکاری سویپر کی تصدیق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوگرین ٹائون انسپکٹر شریف سندھو کو غلط بیانی کرنے پر اور غیر منظم پولیسنگ کرنے پر معطل کردیا۔