سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت21جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے سپرنٹنڈنٹ ملتان جیل کو حکم دیاکہ وہ مقدمے میں ملوث ملک اسحاق کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرے۔ مذکورہ مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج ہے جس میں ملک اسحاق اور محمد زبیر وغیرہ چار افرا دملوث ہیں ۔اس کیس کی سماعت کے دوران  ملتان جیل انتظامیہ ملک اسحاق کو عدالت میں پیش نہیں کر رہی تھی جس کی بناپر فاضل جج نے گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ ملتان جیل کو پابند کر دیا کہ وہ ملزم کو 21جنوری کو عدالت میں پیش کرے ۔