جعلی چیک دینے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) گلشن فیض کالونی کے رہائشی زاہد نور نے شاہ شمس پولیس کو درخواست دی کہ مظفر اقبال نے اس سے ایک لاکھ روپے ادھار لئے تھے ملزم نے رقم واپس کرنے کے لئے اسے چیک دیا مگر ملزم کے اکانٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک کیش نہیں ہو سکا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔