چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زیرالتوا مقدمات بروقت نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زیرالتوا مقدمات بروقت نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قومی عدالتی پالیسی کے تحت پرانے زیر التواءمقدمات بروقت نہ نمٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے سات اضلاع کے سیشن ججوں سے وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ 29اضلاع میں بروقت کیسزنمٹانے کی تعریف کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرانے مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے قومی عدالتی پالیسی کے طے شدہ شیڈول پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ اسکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔