لاہور میں لاکھوں کی تین درجن وارداتیں‘ عوام نقدی‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور میں لاکھوں کی تین درجن وارداتیں‘ عوام نقدی‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅںنے نصیر آباد کے علاقہ میں مسز افضال کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو ےر غمال 20لاکھ روپے مالیت، ہربنس پورہ میں ذیشان کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت،کاہنہ میں شبیر احمد کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاﺅن میں کاشف کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے مزنگ میں ذیشان کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت جبکہ ستوکتلہ میں رحمان کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے غازی آباد میں عثمان کی ہارڈ وئیر کی دکان میںگھس کر 5 لاکھ روپے اور تین موبائل فون، شاہدرہ میں عمران سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، گارڈن ٹاﺅن میں طارق سے لیپ ٹاپ ، 2لاکھ روپے اورموبائل فون، نواب ٹاﺅن میں افتخار سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میںافضال سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں اسد سے 50ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے نواب ٹاو¿ن مےں اےک گھر سے سات لاکھ روپے مالےت جبکہ گڑھی شاہو مےں اےک دوکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔چوروں نے چوہنگ کے علاقہ مےںسوئی نادرن کے رےٹائرڈ انجےنئر آےت اللہ قمر چوہدری کی سوئی گےس آفس ملتان روڈ کے باہر سے کار نمبراےل آر اےم۔9573چوری کر لی۔ قلعہ گجر سنگھ میں سے عثمان ، جوہر ٹاﺅن سے صفدر، گلشن اقبال سے قاسم، گلبرگ سے ماجد کی گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ میںسے شہزاد، اسلم، امجد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔