لاہور‘ فیروز والا میں 3 خواتین سمیت 4 افراد قتل

لاہور‘ فیروز والا میں 3 خواتین سمیت 4 افراد قتل

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) نامعلوم افراد نے دو عورتوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی نعشوں کو کھیتوں میں پھینک دی ایک مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ابوالخیر (کوٹ عبدالمالک) میں نامعلوم افراد نے جواں سال خاتون کو اس کے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کرکے اسکی نعش برہنہ حالت میں کھیت میں پھینک دی۔ جی ٹی روڈ پر واقغ آبادی ریان پورہ کے قریب کھنیت سے جواں سال خاتون خوشنود بی بی کی نعش پڑی ہوئی ملی۔ مقتولہ نول گاﺅں کی رہنے والی تھی دو روز قبل گھر سے باہر گئی نامعلوم افراد نے اسے گلا دبا کر ہلاک کر ڈالا۔ تھانہ فیکٹری ایریا نین سکھ میں بچوں کے جھگڑے پر مشتعل ہو کر دو سگے بھائیوں نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے 35 سالہ بیوہ خاتون شمائلہ بی بی کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں داتا دربار کے علاقہ میں30 سالہ منشیات فروش رانا شہباز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ بتاےاجاتاہے کہ امیر روڈ گلی نمبر 10میں آیا جیسے ہی وہ امیر روڈ گلی نمبر 10میں داخل ہوئے تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔