گھر اور سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا نقصان

گھر اور سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا نقصان

لاہور (نامہ نگار) شہر میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ اقبال ٹائون کے  زینت بلاک میں ریاض کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔  ہنجر وال کے علاقہ میں جمال الدین کے جنرل سٹور میں یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔