گلشن راوی پولیس مقابلے کی رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے پانچ روز قبل ہونے والے گلشن راوی پولیس مقابلہ کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی ہے ۔ گلشن راوی پولیس نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے صوفی محمد کو ہلاک کر دیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج لاہور سے اس کی رپورٹ طلب کی تھی ۔