کراچی‘ جوڑیا بازار میں چھاپہ‘ اڑھائی کروڑ روپے کی48ٹن سمگل شدہ پتی برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) فیڈرل بورڈاف ریونیو کی حالیہ تشکیل شدہ اینٹی اسمگلنگ کی حکمت عملی اور ڈائیریکٹر جنرل  لطف اللہ ورک کی ہدایات کی روشنی میں کسٹم انٹیلیجنس کراچی نے جوڈیا بازارکراچی کے گودام سے بھاری مقدار اسمگل شدہ  48  ٹن کالی چائے قبضہ میں لے لی۔ اسمگل شدہ چائے کی مالیت 2 کروڑ50 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔