پولیس وردیاں پہن کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت پکڑا گیا

لاہور (نامہ نگار) انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد نے پولیس کی وردیاں پہن کر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی الیاسو ڈکیت و نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد سردار علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس نے الیاسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ عامر الیاس عرف الیاسو اور احسان احمد کو گرفتار کرکے ان سے ایک کار 17 ائرکنڈیشنڈ، 6 عدد ایل سی ڈی، پولیس کی وردیاں، ریوالونگ لائٹ دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزموں کے دیگر 3 ساتھی جاوید مسیح سفیان عرف شانی اور محمد زبیر موقع سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے۔