منشیات فروش بڑی تعداد میں شراب سمیت دھر لیا گیا 14 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے شراب کی ایک سو بوتلیں شراب برآمد  کر لی ہیں جبکہ 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے بادامی باغ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران خرم شہزاد کے گھر سے 100 بوتلیں شراب برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔