مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) شہری شفقت اللہ کی طرف سے حبس بے جا کی درخواست میں اس کی بیوی کلثوم اور  بیٹے کو بازیاب کروانے پر درخواست نمٹا دی گئی۔٭… لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود9 ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں نیشنل بنک کے صدر کو نوٹس جاری ٭… بھگت سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف قائم مقدمے کا جوڈیشل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست نمٹا دی گئی۔٭…  ہمیش خان وغیرہ کے خلاف  بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت17جون تک ملتوی ۔