لاہور:سروسز ہسپتال مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے 5افراد کا 3 سکیورٹی گارڈز پر تشدد

لاہور (  نامہ نگار) لاہور میں سروسز ہسپتال کے تین سکیورٹی گارڈز کو مریض کی عیادت کے لئے آنیوالے 5 افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک سکیورٹی گارڈ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز موٹر سائیکل پر سوار تین افراد ہسپتال ایک مریض سے ملنے آئے اور موٹر سائیکل غلط جگہ پارک کی تو سکیورٹی گارڈز نے انہیں منع کیا جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کو وہاں بلا لیا جنہوں نے وہاں پر موجود تینوں سکیورٹی گارڈز کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 5  افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شدید زخمی سکیورٹی گارڈز کو طبی امداد دی گئی جبکہ نواز نامی گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔