لاہور اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات‘ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 5 شدید زخمی

لاہور اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات‘ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 5 شدید زخمی

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد  ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ پرمقامی رہائشی  40سالہ فیض پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسے تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں  دم توڑ گیا۔  علاوہ ازیںگرین ٹائون کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوارفہد اور ذیشان کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ماریہ بی بی اپنی خالہ ثریا بی بی کے ہراہ رکشہ پر سوار ہوکر آ رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے عورتیں  رکشہ  سے ٹرک پر گر گئیں جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر نے عورتوں کو روند ڈالا چودہ سالہ ماریہ بی بی موقع پر ہلاک متوفیہ کی خالہ ثریا بی بی رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔