عدالتوں میں پیش ہونے والا جعلی وکیل پکڑا گیا

عدالتوں میں پیش ہونے والا جعلی وکیل پکڑا گیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ضلع کچہری میں وکلاء نے عدالتوں میں پیش ہونے والے جعلی وکیل کو پکڑ کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔ وکلاء نے گزشتہ روز یوسف نامی جعلی وکیل کو اس وقت پکڑا جب وہ ایک کیس کی سماعت کے لئے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا تھا ۔ اس موقع پر یوسف نے موقف اختیار کیا کہ وہ وکیل نہیں ہے تاہم وہ عدالت میں اپنے کیسو ں کا دفاع خود ہی کرتا ہے ۔ وہاں موجود وکلاء نے اس کے موقف کو رد کرتے ہوئے اسے پکڑ کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ۔