سی این جی سٹیشن پر گیس چوری پکڑی گئی

سی این جی سٹیشن پر گیس چوری پکڑی گئی

لاہور (خبر نگار) ایف آئی  اے لاہور نے ساندہ روڈ پر مہر سی این جی سٹیشن پر چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق پونے دو کروڑ روپے کی گیس چوری کی جا چکی ہے جبکہ اصل رقم کے  تعین کیلئے مزید جانچ پڑتال جاری ہے ایف آئی اے نے پونے دو کروڑ کی گیس چوری کا مقدمہ سی این جی سٹیشن کے مالک ارشد علی محمود اور خلیق الزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔