سابق لیسکو چیف ارشد رفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر حسین نے رہائشی علاقوں کی بجلی صنعتی علاقوں کو دینے کے الزام میں گرفتار سابق لیسکو چیف ارشد رفیق اورڈائریکٹر آپریشنز محبوب علی کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوادیا ہے ۔ گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے ملزمان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش  کیا۔