رشتہ دار کی کمسن بچی سے بداخلاقی کا نوٹس، ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور سے رپورٹ مانگ لی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رشتہ دار کی کمسن بچی کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائی کورٹ نے رشتہ دار کی جانب سے آٹھ سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بہاولپور کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اورپولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔