خاتون سمیت 2 افراد کا اقدام خود کشی

خاتون سمیت 2 افراد کا اقدام خود کشی

لاہور(نامہ نگار) شہر میں مختلف وجوہات پر خود کشی کی کوشش میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہسپتال پہنچ گئے ۔بتایاجاتا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ بند روڈ کی رہائشی شازیہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش میںزہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ برکی کے علاقہ میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبر داشتہ ہو کر زبیر نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ دونوں کو ہسپتال داخل کر ادیا گیا ہے ۔