بد عنوانی کے الزام میں گرفتار واپڈا ملازم بری بجلی چوری کرنیوالے دوسرے کی ضمانت منسوخ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مقامی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث واپڈا کے سابق ملازم رشید احمد خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم کے خلاف2011ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا کہ اس نے واپڈا میں خورد بر دکرکے قومی خزانے کو دو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا ۔  لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث واپڈا کے سابق ملازم کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا درخواست میں محکمہ کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے بجلی کا ڈائریکٹ کنکشن لگا رکھا تھا۔