ہائیکورٹ نے ڈی ای او ایلیمنٹری ڈی جی خان کو ایجوکیٹر خاتون کی برطرفی سے روک دیا جواب پیش کرنے کاحکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈی ای اوایلیمنٹری ڈی جی خان کوخاتون ایجوکیٹرکوملازمت سے برطرف کرنے سے روکتے ہوئے14 فروری کوجواب پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ڈی جی خان کی سمیرابشیرنے درخواست دائر کی تھی کہ29 دسمبر2016 ء کوایم اے انگریزی کرنے کے بعدایجوکیٹرکی آسامی پربھرتی کے لئے درخواست دی جس پر اس کوبھرتی کرلیاگیااوروہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے لیکن اب محکمہ تعلیم کی جانب سے اس پربعدمیں اسنادجمع کرانے کااعتراض عائدکرکے اس کوملازمت سے برطرف کیاجارہاہے جس سے روکنے کاحکم دیاجائے۔