ڈکیتی قتل کے ایک مجرم کو سزائے موت‘ 3 کو عمر قید

ڈکیتی قتل کے ایک مجرم کو سزائے موت‘ 3 کو عمر قید

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان نے ڈکیتی قتل کے مجرم کامران عرف حاجی کو سزائے موت و 25 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ 3 مجرموں عرفان‘ طارق اور آہزاد کو عمر قید اور 2‘ 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر 6‘ 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔