ڈکیتی قتل کی وارداتوں کا اشتہاری شبیرا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور (اپنے نمائندے سے) کینٹ ڈویژن پولیس نے ڈکیتی و قتل کے اشتہاری شبیر عرف شبیرا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے نقدی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی کینٹ معروف صفدر واہلہ نے بتایا کہ 3 رکنی ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔