پی آئی سی ادویات سکینڈل‘ میڈیسن کمپنی کے مالک اور دیگر ملزموں کی ضمانت میں مزید 2 روز توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے پی آئی سی سکینڈل مقدمہ میںملزمان کی جانب سے وکلاءپیش نہ ہونے پر ایفروز کمپنی کے مالک نادر خان اور شکیل احمد ناگرا کی عبوری ضمانتوں میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 18 فروی تک ملتوی کر دی۔