پنجاب بینک ریفرنس میں شیخ منیر کی بریت کی درخواست مسترد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب خورد برد ریفرنس میں ملوث شیخ منیر کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی۔۔ دریں اثناءمقامی احتساب عدالت نے سابق ایم پی اے طارق محمود ڈنگہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔